• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک اور سعودی ایئرلائن کو پاکستان کیلئے آپریشن کی اجازت

لاہور ( این این آئی)سعودی عرب کی ایک اور ایئر لائن کو پاکستان کے لیے آپریشن شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی‘سعودی عدیل ائیرلائن اپنا فلائٹ آپریشن 2فروری سے شروع کررہی ہے‘ پہلی پرواز ریاض سے کراچی پہنچے گی‘ پروازیں کراچی ریاض اور جدہ کیلئے آپریٹ کی جائیں گی۔عدیل ایئر کی پہلی پرواز کراچی پہنچنے پر طیارے کو ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے واٹرسلوٹ پیش کیا جائے گا۔سی اے اے فلائی عدیل کو پاکستان کے لیے فضائی آپریشن کی اجازت پہلے ہی دے چکی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید