لندن (پی اے) ایک رپورٹ کے مطابق 2024کے دوران برطانیہ میں براڈ بینڈ کا استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا جس سے ہائی اسپیڈ ٹیکنالوجی پر برطانوی شہریوں کے انحصار کا پتہ چلتاہے۔ Openreach کا کہنا ہے اس کا مکمل فائبر نیٹ ورک ہر ہفتہ کم وبیش 78,000نئے مقامات پر پہنچتا ہے، گزشتہ سال کمپنی نے اپنی کوریج کا دائرہ اضافی 4.2ملین گھرانو ں تک پہنچایا تھا جس کے بعد ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل کرنے والوں کی تعداد17 ملین ہوگئی تھی، ان میں سے 4.3ملین کا تعلق دور دراز دشوار گزار علاقوں سے تھا۔ Openreach کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ بااعتماد اور تیز کنکٹی ویٹی برطانیہ کیلئے ضروری ہے اور اس کے استعمال میں اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے صارفین اپنی روزمرہ زندگی میں اس پر زیادہ بھروسہ کر رہے ہیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم پہلے سے زیادہ تیزی کے ساتھ لوگوں کو ایک ساتھ ملارہے ہیں جوڑ رہے ہیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم2026کے آخر تک25ملین اور2030کے آخر تک2030ملین گھروں اور کاروباری اداروں کو اپنی سروس فراہم کردیں گے۔