• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی اننگز کی پرفارمنس بری، دوسری میں اچھی فائٹ کی، شان مسعود

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ پہلی اننگز میں ہم بیٹنگ اور بولنگ اچھی نہ کرسکے ، دوسری اننگز میں بیٹرز نے اچھا کھیل پیش کیا، صائم کی انجری کے بعد بابراعظم نے اوپننگ کا فیصلہ کیا۔ ذاتی سنگ میل کو کبھی نہیں دیکھتا۔ کوئی میچ 20 یا30 رنز بناکر جتوائے تو اہم ہے۔ پیر کو میچ کے بعد انہوں نے کہا کہ اچھی چیزوں میں سے، یہ جانتے ہوئے کہ ہم نے سینچورین میں واقعی اچھا کیا لیکن فنش نہ کرسکے۔ یہاں دوسری اننگز میں اچھی فائٹ دی۔ ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقا کے خلاف اپنا سب سے زیادہ اسکور بنایا۔ اہم لمحات کو جیتنے کا طریقہ سیکھنے کی ضرورت ہے۔ یہ سیکھنے کی ضرورت ہے کہ پہلا پنچ کیسے مارا جائے۔جنوبی افریقا کے کپتان ٹمبا باووما نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میں ہم نے تینوں شعبوں میں اچھی کارکردگی دکھائی۔

اسپورٹس سے مزید