• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شان مسعود اپنے خلاف فیصلے پر ناخوش، ڈریسنگ روم جاکر احتجاج کیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود اکثر امپائروں کے فیصلوں اور ٹیکنالوجی کو چیلنج کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں وہ بڑی اننگز کھیلنے کے بعد ریویو پر آؤٹ دیئے گئے لیکن ٹی وی اسکرین پر ڈریسنگ روم میں ساتھیوں کے ساتھ فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے دکھائی دیئے۔ شان نے ڈریسنگ روم میں جا کر ہیڈ کوچ عاقب جاوید کی اس جانب توجہ کروائی۔ یہ تاثر ملا کہ انہیںغلط آؤٹ دیا گیا ہے ، لیکن عاقب جاوید نے کوئی بڑا ریسپانس نہیں دیا ۔کا گیسو ربادا کی بال پر آف اسٹمپ کے باہر گیند گری لیکن ریویو میں دکھائی دیاکہ وہ وکٹ کو اڑاتے ہوئے نظر آئی ، جس کی وجہ سے امپائروں نے اپنے فیصلے کو تبدیل کیا اور شان مسعود کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ قرار دیا ۔ شان مسعود 145 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اسپورٹس سے مزید