کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لئےقذافی اسٹیڈیم کا تعمیراتی کام 25 جنوری تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ پیر کو انہوں نے افسران کے ساتھ قذافی اسٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کیا ۔ اس دوران قومی ٹیم کی پرفارمنس پر چیئرمین کا کہنا تھا کہ ٹیم فائٹ کر رہی ہے اور ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔پی سی بی اعلامیہ کے مطا بق اسٹیڈیم کاگرے ا سٹرکچر 100 فیصد مکمل ہے ،پورا اسٹیڈیم نیا بن جائے گا ۔ جدید لائٹس کی تنصیب آخری مرحلے میں ہے۔