کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے حالیہ انتخابات میں پہلی مرتبہ کئی برس بعد 8 نئے چہرے سامنے آئے ہیں۔ نئے صدر عارف سعید پہلی بار کسی عہدے پر فائز ہوئے اس سےقبل وہ ایک بار ایگز یکٹیوکمیٹی کے رکن رہے۔ نئے آفیشلز میں اسپیشل اولمپکس کی فاطمہ لاکھانی، سوئمنگ فیڈریشن کے چیئرمین میجر (ر) ماجد وسیم، محمد عامرجان، کراٹے فیڈریشن کی سیکریٹری عندلیب سندھو، ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے سکریٹری احمر ملک، سافٹ بال فیڈریشن کی نائب صدر تہمینہ آصف ، ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق ، بیڈ منٹن فیڈریشن کے واجد علی چودھری اور آمنہ تنویر شامل ہیں، جبکہ سید عاقل شاہ، چوہدری یعقوب، شوکت جاوید، سید عابد قادری، شفیق احمد، وینا مسعود، احمد علی راجپوت شامل منتخب نہ ہوسکے۔