راولپنڈی (ایجنسیاں)سابق وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ کہا کہ 26 نومبر کو جو ہوا ہے اس کا حساب دینا پڑے گا‘ ہم نہ بھولیں گے نہ بھولنے دیں گے‘26نومبر کے بعد اب وہ حالات نہیں‘ ہم آواز اٹھائیں گے۔یہ بات بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ علیمہ خان کا کہناتھاکہ عمران خان نے واضح کیا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی کے علاوہ ان کا کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔علیمہ خان کا کہنا تھاکہ حکومت چاہتی ہے کہ عمران خان کے حوالے سے ایسا تاثر دیا جائے کہ وہ این آر او لیکر باہر آئے ہیں‘ ان لوگوں نے بڑی کوشش کی کہ بانی پی ٹی آئی 3 سال کے لیے ملک سے باہر چلے جائیں‘یہ بھی کہا گیا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کو نظربند کرلیتے ہیں‘وہ خاموش رہیں اور ہماری حکومت چلنے دیں‘یہ پیغامات ہمیں براہ راست نہیں ہمیں مختلف ذرائع سے آئے۔