• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی ہماری اتحادی ہے، ہلکی پھلکی موسیقی چلتی رہتی ہے، احسن اقبال

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں اسٹیبلشمنٹ اور سیاست دانوں کا گٹھ جوڑ نہیں ہے،پیپلزپارٹی ہماری اتحادی ہے اور اتحادی حکومت میں ہلکی پھلکی موسیقی چلتی رہتی ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی ملک کی دو بڑی جماعتیں ہیں، جنکے اپنے اپنے نظریات ہیں مگر پاکستان کے نظریے پر دونوں ایک ہیں، عمران نیازی دوسروں سے رسیدیں مانگا کرتے تھے جب ان سے رسیدیں مانگی گئیں تو وہ بوگس نکلیں، اگر وہ اصلی رسیدیں دکھادینگے تو رہا ہوجائیں گے، یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ ملک کا 50 ارب روپے یا 190 ملین پاؤنڈ کھاجائیں اور کوئی پوچھے بھی نہ؟۔پیر کو یہاں وزیر منصوبہ بندی سندھ ناصر حسین شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ وفاقی حکومت نے وزیر اعظم کی ہدایت پر سالانہ ترقیاتی پروگرام میں سندھ کے منصوبوں کی بروقت تکمیل اور 2022 کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کی کوششوں میں اپنا حصہ ڈالنے کیلئے فنڈز مختص کیے ہیں،پچھلی حکومت نے 4 سال تک سندھ حکومت کو نظرانداز کیا، کیونکہ یہاں اس کی مخالف حکومت تھی اور وفاقی منصوبوں کو فنڈز مہیا نہیں کیے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے وزیر اعظم کی ہدایت پر سالانہ ترقیاتی پروگرام میں سندھ کے منصوبوں کی بروقت تکمیل اور 2022 کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کی کوششوں میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے فنڈز مختص کیے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید