• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران و بشریٰ کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ پھر موخر

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصرجاوید رانا کی عدم دستیابی کے باعث بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف190 ملین پاونڈز ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر موخر کر دیا گیا اب 13 جنوری کو سنایا جائیگا، گزشتہ روز سماعت کے دوران عدالت نے فیصلہ سنانا تھا لیکن جج کی رخصت کے باعث فیصلہ موخر کرتے ہوئے سماعت13جنوری تک کیلئے ملتوی کر دی گئی، عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر18 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیاتھا اور فیصلہ کیلئے23 دسمبر کی تاریخ دی تھی لیکن 23 دسمبر کو جج کی عدم دستیابی کے باعث فیصلہ کیلئے6 جنوری کی تاریخ مقررکی گئی تاہم گذشتہ روز بھی جج کی عدم دستیابی کے باعث فیصلہ کیلئے نئی تاریخ 13 جنوری مقرر کردی گئی ہے، عدالتی عملہ نے ملزمان بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل خالد یوسف چوہدری کو آگاہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید