اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف نےکہاہے کہ شہید اعتزازحسن کی میراث آنیوالی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے، شہید اعتزاز کی برسی کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نےکہا آج ہم خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو سے تعلق رکھنے والے پاک مٹی کے فرزند اعتزاز حسن کی شہادت کو یاد کرکے افسردہ ہیں جن کی غیر معمولی جرات ہمارے لئے امید کی کرن ہے۔