• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے ملازمین 2 ماہ کی تنخواہوں سے محروم

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام شدید مالی مشکلات سے دوچار ہو گیا ہے، فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے ملازمین کو ت2 ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہو سکی ہے ملازمین کو نومبر اور دسمبر کی تنخواہ نہیں ملی جبکہ فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے کئی ڈیلی ویجز ملازمین بھی نوکری سے فارغ کر دیئے گئے ہیں ، ملازمین نے حکومت پنجاب سے اپیل کی ہے کہ انہیں فوری تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے ۔
لاہور سے مزید