لاہور (نمائندہ خصوصی)امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ ، سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور اظہر بلال ، سربراہ میڈیا سیل جماعت سلامی لاہور عبدالعزیز عابد و دیگر قائدین نے قاضی حسین احمد کی 12ویں برسی کے موقع پر اظہار عقیدت اور خراج تحسین پیش کرتےہوئے کہا کہ قاضی حسین احمدؒ مرد مجاہد اورایک جہد مسلسل کا نام ہے ۔ قاضی حسین احمد ہمت واستقلال کا استعارہ اور اتحاد امت مسلمہ کے داعی تھے۔