• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کیخلاف کیسز کا فیصلہ پاکستانی عدالتوں کو کرنا ہے، امریکی محکمہ خارجہ

کراچی (حیدر شیرازی) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایک بار پھر کہا ہے کہ عمران کیخلاف کیسز کا فیصلہ پاکستانی عدالتوں کو کرنا ہے، امریکا پاکستان میں جمہوری اصولوں،آئینی وانسانی حقوق کی حکمرانی کامطالبہ کرتا رہتا ہے۔ امریکی شخصیات بشمول زلمے خلیل زاد اور امریکی کانگریس کے ارکان کے بانی پی ٹی آئی سے متعلق بیانات پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے نمائندہ جیونیوزحیدرشیرازی کوتحریری جواب دیا۔ اپنے جواب میں ترجمان اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ ہم کانگریس کے خط وکتابت پرتبصرہ نہیں کرتے، سابق وزیراعظم کی قید پر ترجمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کیخلاف قانونی کاروائی کافیصلہ پاکستانی عدالتوں کوکرنا ہے اور بانی پی ٹی آئی کے کیسزپاکستانی آئین اورقوانین کے مطابق ہی ہوں گے۔ انسانی حقوق امریکا اورپاکستان کے تعلقات کا ایک اہم حصہ ہیں، ترجمان نے کہا کہ انسانی حقوق سمیت دیگرنکات پرباقاعدگی سے پاکستانی حکام سےرابطے میں ہیں اور دنیا بھرکے ممالک کی طرح انسانی حقوق قانون کہ حکمرانی اور جمہوری اصولوں کی پاسداری کے معاملے پر پاکستان سے بھی رابطے میں ہیں۔ امریکی ترجمان سے زلمے خلیل زاد اور امریکی شخصیات کے کردار اور آفیشل پوزیشن کا پوچھا گیا تھا جو بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔

اہم خبریں سے مزید