• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کو بنی گالہ منتقل کرنے کی آفر گنڈا پور لائے تھے، علیمہ خان

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہاہے کہ عمران کی بنی گالہ منتقل کرنے کی آفر گنڈا پور لائے تھے،مذاکرات کرنیوالے سنجیدہ نہیں،حکومتی کمیٹی میں شامل لوگوں نے تو ہمارا مینڈیٹ چرایا ہے انہوں نے کہا ڈیڑھ سال جیل میں رکھ کر اب کیا ہاؤس اریسٹ رکھیں گے بانی پی ٹی آئی کو یہ بھی کہا گیا چپ رہو منہ نہ کھولو، سنٹرل جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا پہلے دن سے ڈیل کی آفرز آرہی ہیں، لیکن براہ راست کسی نے رابطہ نہیں کیا، بھائی ڈیڑھ سال سے جیل میں ہے، بیک ڈور ڈیل کرنا ہوتی تو کرچکے ہوتے، میرا خیال ہے مذاکرات کرنیوالے سنجیدہ نہیں۔
اہم خبریں سے مزید