اسلام آباد(رپورٹ حنیف خالد) وزیراعظم شہبازشریف، ڈپٹی پرائم منسٹر اسحاق ڈار،وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ، وزیر مملکت خزانہ علی پرویز ملک، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال سمیت اپنی ٹیم کے ساتھ آج اسٹاک ایکسچینج جا کر کیلنڈر سال 2024کے دوران دنیا کی دوسری بڑی مارکیٹ قرار دیئے جانے کی خصوصی تقریب میں مہمان خصوصی ہونگے،پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس جو سابقہ حکومت کے دور میں 40ہزار پوائنٹ سے آگے نہ بڑھ سکا 31دسمبر 2024کو مکمل ہونے والے کیلنڈر سال 2024میں ایک لاکھ 13ہزار سے کہیں آگے تھا جو ملکی معیشت کے استحکام پاکستان میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔