• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ نے اسلام آباد، راولپنڈی کے درمیان سرحدی تنازعہ حل کر دیا

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) وفاقی کابینہ نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان سرحدی تنازعہ حل کرنے کیلئے اسلام آباد کے ماسٹر پلان میں تبدیلی کی منظوری دید ی ہے ۔ یہ منظو ری کابینہ کے ایک حالیہ اجلاس میں دی گئی ۔ وزارت داخلہ نے سی ڈی اے کو وفاقی کابینہ کے فیصلے سے آ گاہ کردیا ہے۔کابینہ نے دارالحکومت کے کچھ حصے راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے انتظامی دائرے میں بھی شامل کئے ہیں، ایک گرین ایریا کو رہائشی سیکٹرز میں تبدیل کر دیا گیا ہے، ایچ-13، ایچ-14، ایچ-15، اور ایچ-17 کے چار سیکٹرز میں، جنوبی حصہ اداروں کے لیے مخصوص تھا جبکہ شمالی حصہ گرین ایریا اور بفر زون کے لیے مختص تھا لیکن کابینہ نے اپنے فیصلے کے ذریعے گرین ایریا، بفر زون، اور اداروں کی زمین کو رہائشی سیکٹرز میں تبدیل کر دیا ہے ،مذکورہ بالا نان ایکوائرڈ ایچ سیریز سیکٹرز اب سی ڈی اے کے زون I کا حصہ نہیں ہیں، یہ چار سیکٹرز اب زمین کے حصول سے مستثنیٰ ہیں اور ان کا انتظام خصوصی قواعد کے تحت ہوگا، ایچ-14 کے ای ایم ای کالج اور سی ایم ٹی گولڑہ کے علاقے کو آر سی بی کے میونسپل دائرہ کار میں شامل کر دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید