• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار مفادات پسند عناصر ہیں‘ رحیم کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، سردار حسن شاہ، جمیل بوستان ایڈووکیٹ، میر وائس ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ ، عبداللہ ایڈووکیٹ، عمرفاروق ایڈووکیٹ، ضیاء الحق، نعمت اللہ، توقیر بھٹی، امین آغا اور ارشد اچکزئی نے بیان میں کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں عمران خان جیسا بہادر ، ایماندار اصول پسند کوئی لیڈر نہیں آیا ، جس پارٹی کا لیڈر بہادر اور ایماندار ہو تو اس کا کارکن بھی ایسا ہی ہوگا۔دوسری جانب مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے جنہوں نے ہمیشہ اپنے مفادات کیلئے ملک کے ہر ادارے کو لوٹا، موجودہ ملکی حالات کے ذمہ دار بھی یہ سیاسی عناصر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت عمران خان کی قیادت کی ضرورت ہے۔
کوئٹہ سے مزید