• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: منافع خوری پر 15دکاندارگرفتار‘6جیل منتقل

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)اے سی کچلاک بہادر خان،اے سی سریاب ماریہ شمعون، اسپیشل مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ اور اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار کی سربراہی میں پرائس کنٹرول ٹیموں نے گرانفروشوں، روٹی کے وزن اور پٹرول گیج میں کمی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کیں اس موقع پر مجموعی طور پر 120 جنرل اسٹورز ، تندوروں ، بیف مٹن شاپس اور منی پٹرول پمپس کا دورہ کیا گیا ناجائز منافع خوری کرنے پر 15 دکانداروں کو گرفتار جبکہ 6 دکانداروں کو جیل بھجوا دیا گیا 23 دکانداروں پر جرمانے اور 30 دکانداروں کو سخت وارننگ دی گئی۔
کوئٹہ سے مزید