کراچی(اسٹاف رپورٹر)جیکسن تھانے کی حدود کیماڑی تارا چند روڈ گلی نمبر 7میں واقع گھر کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے 42سالہ نعیم ولد عبدالقادر کی لاش برآمد ہوئی،پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ متوفی بیماری اور گھریلو حالات سے تنگ آکر زیر زمین پانی کے ٹینک میں کود گیا، ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی کا ہی معلوم ہوا ہے، متوفی کے اہلخانہ نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ ذہنی طور پر پریشان رہتا تھا،اس نے اپنی اہلیہ کو کافی عرصہ قبل طلاق دے دی تھی،متوفی دوبچوں کاباپ تھا۔