• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاقت آباد، روشن دان سے گھر میں داخل ہونے والا چور سر پھنس جانے سے لٹک کر ہلاک ہوگیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) لیاقت آباد سی ایریا میں بدھ کی صبح نشے کا عادی شخص روشن دان سے گھر کے اندر داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا کہ اس کا سر پھنس گیا جبکہ دھڑ نیچے لٹک گیا جس کے نتیجے میں وہ روشن دان میں لٹک کر ہلاک ہوگیا، واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا،ناظم آباد پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص ہیروئین کے نشے کاعادی تھا ،متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ، عمر 35 سال کے قریب بتائی جاتی ہے، پولیس نے بتایا کہ واقعہ کے وقت گھر کے دیگر افراد دوسرے کمروں میں سوئے ہوئے تھے،جب وہ اٹھے تو انہیں لاش کے بارے میں معلوم ہوا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید