• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں مبینہ کرپشن، 7 افسران و اہلکاروں کو معطل کرکے بی کمپنی بھیج دیا گیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں مبینہ کرپشن اور فرائض میں غفلت برتنے پر 7 افسران و اہلکاروں کو معطل کر کے بی کمپنی بھیج دیا گیا،آئی جی سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق معطل کیے جانے والوں میں انسپکٹر اشرف علی سومرو ، انسپکٹر سعید محمد شاہ، ،سب انسپکٹر محمد صدیق میمن ،سینئر کلرک محمد آصف علی،اے ایس آئی محمد پناہ ،اے ایس آئی شاہد علی اور ہیڈ کانسٹبل شہزاد گل شامل ہیں،معطل ہونے والے افسران اور اہلکاروں کا تعلق ڈرائیونگ لائسنس برانچ سعود آباد سے جبکہ سب انسپکٹر محمد صدیق میمن اس وقت ڈرائیونگ لائسنس برانچ کورنگی اور سب انسپکٹر شہزاد گل ٹریفک برانچ میں تعینات تھے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید