• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اربوں روپے کا بجٹ خرچ کرنے کے باوجود کراچی کا انفرااسٹرکچر تباہ ہے، منعم ظفر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے امیر جماعت اسلامی ضلع ایئرپورٹ محمد اشرف کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی میں کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے کم سن بچے عباد کے گھر جاکر اہل خانہ و لواحقین سے ملاقات اور اظہار تعزیت کیا، اس موقع پر ناظم علاقہ شفیق احمد،وائس چیئرمین یوسی 4ندیم اختر، وائس چیئرمین یوسی 2 عبدالباسط اور صدر جے آئی یوتھ شاہ فیصل کالونی عزیر خان ودیگر بھی موجود تھے،منعم ظفر خان نےواقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کا ذمہ دار قابض میئر اور پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کو قراردیا اور کہا کہ اربوں روپے کا بجٹ خرچ کرنے کے باوجود کراچی کا انفرااسٹرکچر تباہ حال ہے، کھلے مین ہولز بچوں کے لیے موت کا کنواں بنے ہوئے ہیں،قابض میئر اپنے تمام دعوؤں کے باوجود شہر میں گٹر کے ڈھکن تک نہ لگاسکے،جماعت اسلامی اور عوامی حلقوں کی جانب سے بار بار توجہ دلانے کے باوجود قابض میئر کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی،جماعت اسلامی نے اپنے 9ٹاؤنز میں اپنی مدد آپ کے تحت کھلے مین ہولز کور کرنے کے انتظامات کیے،قابض میئر شہر کی تمام یوسیز میں کھلے مین ہولز کور کرنے کے فوری اقدامات اور اختیارات وو سائل ٹاؤن ویوسز کی سطح پر منتقل کریں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید