• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادارام کے یوم پیدائش کی تقریبات، بھارت سے 84 ہندو یاتریوں کی آمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گھوٹکی میں ہندو مذہب کے قدیمی شادانی دربار حیات پتافی کی یاترا اور شو اوتاری ست گورو سوامی شادارام کے یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کے لئے سائیں یوڈھشٹر لال کی سربراہی میں بھارت سے 84ہندو یاتریوں کی آمد،وزیراعظم میاں شہباز شریف کی ہدایت پر قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی سیکرٹری ایم این اے ڈاکٹر درشن لال پھنچی نے سائیں سند شد رام کے 316ویں جنم کی تقریب میں شرکت کر کے وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کی جانب سے یاتریوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ بھارت سے آئے ہندو یاتری امن کے سفیر ہیں،سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے یہاں ہم امن سے رہتے ہیں،پاکستان میں تمام مذاہبِ کے لوگوں کو عبادت کی مکمل آزادی حاصل ہے، حکومت پاکستان نے اقلیتی عبادت گاہوں کو مکمل تحفظ فراہم کر رکھا ہے، ہمارے مرشد سائیں نے بھی امن کا درس دیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے آپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید