کراچی(اسٹاف رپورٹر) صدر ایمپریس مارکیٹ سے 55 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا ،فوری شناخت اور وجہ موت کا تعین نہیں ہوسکا ، گلستان جوہر شاپنگ مال کے قریب فٹ پاتھ سے65 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ،متوفی کی شناخت اور وجہ موت کاتعین نہیں ہوسکا ۔