• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، مندی کا رجحان برقرار، 1904 پوائنٹس کی کمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو وزیر اعظم کی آمد کے باوجود مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقراررہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس میں 1904پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد ایک لاکھ 16اور 15 ہزار کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہی،63.14فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی ہے، سرمایہ کاری مالیت میں 204ارب 15کروڑ 66 لاکھ 87 ہزار روپے کی کمی، تاہم کاروباری حجم 38.75 فیصد زیادہ رہا، تفصیلات کے مطابق بدھ کو وزیر اعظم پاکستان کی پی ایس ایکس میں آمد کے موقع پر ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے بعد مسلسل اضافے سے پہلے ہاف تک100انڈیکس میں1698پوائنٹس تک کا اضافہ دیکھنے میں آیا لیکن دوپہر کے بعد منافع کی خاطر فروخت کا دباؤ بڑھنے سے صورتحال تبدیل ہو ئی اور مارکیٹ میں مندی کی شدید لہر نے مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور انڈیکس 2205پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 14ہزار کی حد سے بھی نیچے آگیا تاہم اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس1904.23پوائنٹس کی کمی سے 116052.68پوائنٹس سے کم ہو کر 114148.46 پوائنٹس پر آکر بند ہوا۔

اہم خبریں سے مزید