• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کے سول افسران اور ملازمین کی کل تعداد کتنی ہے؟

اسلام آباد( رانا غلام قادر )وفاقی حکومت کے سول ملازمین کی کل تعداد پانچ لاکھ 90 ہزار 585 ہے جن میں سے گریڈ ایک سے سولہ تک کے ملازمین کی تعداد پانچ لاکھ63ہزار574ہے جبکہ گریڈ سترہ سے بائیس تک کے افسران کی تعداد27ہزار گیارہ ہے۔پاکستان پبلک ایڈمنسٹریشن ریسرچ سنٹر کی مرتب کردہ رپورٹ کے مطا بق وفاقی سیکر ٹیریٹ میں گریڈ ایک سے سولہ تک کے ملازمین کی تعداد گیارہ ہزار63 ہے جبکہ گریڈ سترہ سے بائیس تک کے افسران کی تعداد 2440ہے۔ کل تعداد 13503ہے ۔ شرح تناسب ایک پانچ کا ہے۔ اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹس ( سول آرمڈ فورسز کے علاوہ ) کے گریڈ ایک سے سولہ تک کے ملازمین کی تعداد دو لاکھ13ہزار378ہے جبکہ گریڈ سترہ سے بائیس تک کے افسر وں کی تعداد 19ہزار162ہے ۔ کل تعداد 232540ہے۔شرح تناسب ایک گیارہ کا ہے۔ سول آر مڈ فورسز کے گریڈ ایک سے سولہ تک کے ملازمین کی تعداد دو لاکھ27ہزار391ہے جبکہ گریڈ سترہ سے بائیس تک کے افسروں کی تعداد 2218 ہے۔ کل تعداد 229609ہے۔شرح تناسب ایک اور 103کا ہے۔ ماتحت دفاتر کے گریڈ ایک سے سولہ تک کے ملازمین کی تعداد ایک لاکھ چار ہزار654ہے جبکہ گریڈ سترہ سے بائیس تک کے افسروں کی تعداد 1523ہے۔ کل تعداد 106177ہے۔شرح تناسب ایک اور چھ کا ہے۔ آئینی اداروں کے گریڈ ایک سے سولہ تک کے ملازمین کی تعداد 7088ہے جبکہ گر یڈ سترہ سے بائیس تک کے افسروں کی تعداد 1668ہے کل ملازمین 8756ہیں۔ شرح تناسب ایک چار کا ہے۔ خواتین ملازمین کی تعداد 30190ہے ۔ ان میں سے 6715خواتین گریڈ سترہ سے بائیس کی افسران ہیں۔سی ایس ایس کے امتحان کے ذ ریعے آنے والے پیشہ وارانہ سرو س گروپوں سے تعلق رکھنے والے افسروں کی تعداد6012ہے۔2009معذور ملازمین بھی فرائض انجام دے رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید