• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف کی شرجیل انعام میمن کے گھر آمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف کی سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے گھر آمد، خوشگوار ماحول میں ملاقات ، ملکی و صوبائی صورتحال پر گفتگو، شہباز شریف اور دیگر کو تحائف پیش کئے گئے ۔ علاوہ ازیں شرجیل میمن نے ای وی ٹیکسی کمپنی کے حکام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے روزگاروں کا قسطوں پر ای ٹیکسیاں فراہم کرنا چاہتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف بدھ کو دورہ کراچی کے موقع پر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کے گھر گئے ۔ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، وفاقی وزرا محمد اورنگزیب، مصدق ملک، عطا تارڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقات کے دوران ملکی و صوبائی صورتحال سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی، شرجیل انعام نے وزیر اعظم اور دیگر معزز مہمانوں کو سندھی لنگی اور ٹوپی کے تحائف پیش کیے۔ ترجمان وزیر اطلاعات سندھ کے مطابق اس موقع پرپیپلز پارٹی رہنما سید خورشید شاہ، سینیٹر نوید قمر، نثار احمد کھوڑو ، اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ، صوبائی وزیر سعید غنی، معاون خصوصی قاسم نوید قمر، ایم این اے کرنل (ر)اسد اسلم نیازی بھی موجود تھے۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور ان کے صاحبزادے راول شرجیل میمن نے وزیر اعظم شہباز شریف کا گھر آمد پر استقبال کیا
اہم خبریں سے مزید