• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کے دور میں نوازشریف کی طبی رپورٹ غلط بنائی گئی، عمر ایوب

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘میں حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ میرا نہیں خیال علی امین کسی کو ڈیل آفر کرتے ہیں ، عمران خان کے دور میں نوازشریف کی طبی رپورٹ غلط بنائی گئی ، عمران خان سے ملاقات سے پہلے اور بعد میں سخت تلاشی لی جاتی ہے شاید ایٹمی تنصیبات میں جاتے ہوئے بھی ایسی تلاشی نہیں ہوتی ہوگی ،چھبیس نومبر کے بہت سے لوگ جہلم جیل،اڈیالہ جیل اوراٹک تھانوں میں ہیں ۔عمر ایوب نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کی عمران خان سے آج ملاقات ہوئی ہے ۔ عمران خان کی رہنمائی کے مطابق عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے جس کمرے میں ملاقات ہوتی ہے وہ بہت چھوٹا سا ہوتا ہے اس میں بمشکل چھ سات افراد آتے ہیں اور عمران خان اور ہمارے درمیان ایک بڑی سی ٹیبل ہوتی ہے تاکہ کسی قسم کی سرگوشی نہ کی جاسکے اور نہ ان سے ہاتھ ملا سکیں پوری طرح مانیٹر کیا جاتا ہے ملاقات سے پہلے اور بعد میں سخت تلاشی لی جاتی ہے شاید ایٹمی تنصیبات میں جاتے ہوئے بھی ایسی تلاشی نہیں ہوتی ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید