کراچی (نیوز ڈیسک )بھارت نے بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے ویزا میں توسیع کر دی ۔یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب ایک روز قبل بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی جانب سے جبری گمشدگیوں اور جولائی میں ہونے والی ہلاکتوں میں مبینہ ملوث ہونے پر معزول وزیر اعظم اور دیگر 96 افراد کے پاسپورٹ منسوخ کر دیے تھے۔77سالہ حسینہ واجد گزشتہ سال 5اگست سےبھارت میں مقیم ہیں، جب وہ طلبہ کی زیرقیادت زبردست احتجاج کے بعد بنگلہ دیش سے فرار ہو گئی تھیں۔