• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری سپریم کورٹ بار نے 26 ویں آئینی ترمیم چیلنج کر دی

اسلام آباد(آئی این پی )سیکرٹری سپریم کورٹ بار سلمان منصور نے 26 ویں آئینی ترمیم چیلنج کر دی۔سیکرٹری سپریم کورٹ بار کی درخواست میں 26 ویں آئینی ترمیم کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی درخواست میں ججز تعداد میں اضافہ اور پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون میں ترمیم بھی کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ آئینی ترمیم بنیادی حقوق اور عدلیہ کی آزادی کے اصولوں سے براہ راست متصادم ہے، جوڈیشل کمیشن میں ایگزیکٹیو کی اکثریت عدلیہ کے امور میں مداخلت ہے۔سیکرٹری سپریم کورٹ بار کا کہنا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کیلئے اپنایا گیا طریقہ کار بھی کسی صورت جمہوری نہیں تھا، متعدد ارکان پارلیمنٹ نے دبا ڈالے جانے اور اغوا کیے جانے کے الزامات عائد کیے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جوڈیشل کمیشن کو ججز تعیناتی سے روکنے، آئینی ترمیم کے تحت ہونے والی تعیناتیاں اور تمام اقدامات بھی کالعدم قرار دیئے جائیں۔
اہم خبریں سے مزید