• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم میٹنگ میٹنگ کھیلنا نہیں عملی اقدامات چاہتے ہیں، صاحبزادہ حامد رضا

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ہم میٹنگ میٹنگ کھیلنا نہیں چاہتے عملی اقدامات چاہتے ہیں ،عمران خان سمیت تمام قیدی عدالتی جنگ لڑ کر ہی باہر آئیں گے،ترجمان حکومتی مذاکراتی کمیٹی سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ سہولت کاری کا سارا کام کمیٹی کا کوئی رکن نہیں کرتا یہ ذمہ داری اسپیکر نے لی ہوئی ہے جو ملک سے باہر ہیں ،سینئر صحافی حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ حسان نیازی کے لیے مجھے کوئی ریلیف نہیں چاہیے انصاف چاہیے ۔ میرا خیال ہے سیاست میں بڑا کڑا وقت آجاتا ہے ۔ترجمان پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ کل رات ہم نے ڈیڈ لاک کا اعلان کر دیا تھا کیوں کہ حکومت نے اپنی کمٹمنٹ پوری نہیں کی لیکن جب عمران خان کو صورتحال سے آگاہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ مطالبات لکھ کر دے دیں اور اب ہم چاہیں گے کہ حکومت بھی لکھ کردے کہ ان کی کوئی ڈیمانڈ نہیں ہے اور ہم اپنی ڈیمانڈ لکھ کر دے دیں گے۔ عمران خان سے مذاکرات کے بغیر تیسری میٹنگ مذاکراتی کمیٹی کی ہوجاتی ہے اس کے بعد جوڈیشل کمیشن نو مئی اور چھبیس نومبر پر نہیں بنتا تو شاید چوتھی میٹنگ نہ ہو۔اسپیکر ایاز صادق ہی دونوں مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان سہولت کاری کے فرائض انجام دیتے ہیں وہ ملک سے باہر ہیں ان کے آنے پر ہی میٹنگ ہوگی۔ہم میٹنگ میٹنگ کھیلنا نہیں چاہتے عملی اقدامات چاہتے ہیں۔تمام لوگ متفق تھے عمران خان سے ملاقات کے فوری بعد میٹنگ ہوجائے گی ہمارا براہ راست رابطہ حکومت سے نہیں ہے ہمارا رابطہ اسپیکر کے ساتھ ہے ۔
اہم خبریں سے مزید