• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودیہ، پاکستان سمیت 18 ممالک کے مسافروں کیلئے پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی

کراچی (اسد ابن حسن) سعودی جنرل اتھارٹی برائے سول ایویشن کے سربراہ نے گزشتہ روز پاکستان سمیت 18 ممالک جہاں پر پولیو کے کیسز رپورٹ ہوتے رہے ہیں وہاں سے سعودی عرب آنے والے مسافروں کے لیے یہ لازمی شرط عائد کی ہے کہ وہ اپنی سعودی عرب کی پرواز سے چار ہفتے قبل پولیو ڈراپس یا ویکسینیشن کے سرٹیفیکیٹس اپنے ہمراہ کسی بھی ایئر لائن پر سفر کرنے سے پہلے عملے کو دکھائیں اور وہی وہ اپنے ساتھ سعودی عرب لائیں۔ ایئر لائنز کو تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ لازمی طور پر سرٹیفیکیٹس دیکھنے کے بعد ہی مسافر کو بورڈنگ کارڈ جاری کریں اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں سخت کاروائی کی جا سکتی ہے۔ ٹرانزٹ مسافر جو 12گھنٹے کے اندر اگلی فلائٹ لے لیں گے اور ایئرپورٹ سے باہر نہیں جائیں گے ان پر یہ شرط لاگو نہیں ہوگی۔ جن ممالک کو یہ ہدایت جاری کی گئی ہے ان میں پاکستان، افغانستان، کانگو، گنی، انگولا، بینن، موزمبیق، بورکیا فاسو، کیمرون، سینٹرل افریقہ، چاڈ، ایتھوپیا، کینیا، لائبیریا، مالی، ماریطانیہ، نائجیریا، نائیجر، سیرا لیون، صومالیہ، جنوبی سوڈان اور تنزانیہ شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید