• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملٹری اکاؤنٹس، 55 سینئر آڈیٹرز کی بطور اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر ترقی

اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان ملٹری اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ (پی ایم اے ڈی )کے 55سینئر آڈیٹرز کو گریڈ سترہ میں بطوراسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسرترقی دیدی گئی ، محکمانہ پروموشن کمیٹی کی سفارش پر مجاز اتھارٹی سیکرٹری دفاع نے ان سینئر آڈیٹرز کو بطور اے اے او ترقی کی منظوری دی جس کے بعد ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل دفتر نے ان ملازمین کی بطور اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر ترقی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ، سنیارٹی کم فٹنس اور پفوا کا امتحان پاس کرنے والے سینئر آڈیٹرز کو ترقی دی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید