• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاؤسنگ سیکٹر پر ٹیکسز کی شرح بہت زیادہ، کمی کی ضرورت ہے، ریاض پیرزادہ

اسلام آباد( رانا غلام قادر)وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ ہاؤسنگ کے شعبہ کی ترقی اور فروغ کے لیے اصلاحات اور متعدد تجاویز زیرِ غور ہیں۔ٹاسک فورس سفارشات کو حتمی شکل دے رہی ہے۔رپورٹ آئندہ دو ہفتوں میں وزیراعظم کو پیش کردی جائے گی۔ اپنے دفتر میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی تر جیح ہے کہ کم آمدنی والے لوگوں کیلئے رہائشی سہولتیں فر اہم کی جا ئیں۔ اس وقت ہاؤسنگ سیکٹر پر ٹیکسز کی شرح بہت زیادہ ہے اس میں کمی کی ضر ورت ہے۔اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں میں پرانے سرکاری گھروں کو گرا کر ہائی رائز عمارتیں بنائے جانے کی تجویز ہے۔ کئی غیر ملکی کمپنیاں جوائنٹ وینچر کے تحت ہاؤسنگ پراجیکٹس میں سر مایہ کاری کی خواہش مند ہیں تاہم ہاؤسنگ سیکٹر میں پالیسی اصلاحات کے بارے میں حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سر کاری مکانوں کی الاٹمنٹ صرف میرٹ پر کی جا ئے گی میں کسی بھی قسم کی صوابدیدی اختیارات کیخلاف ہوں۔ سرکاری رہائش گاہوں پر دباؤ کم کرنے کیلئے ہائرنگ بڑھانے کی تجویز فنا نس ڈویژن کو بھجوا دی ہے۔

اہم خبریں سے مزید