• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب پاور شیئرنگ، پیپلز پارٹی کا ن لیگ پر سیاسی دباؤ بڑھانے کا فیصلہ

راولپنڈی(راحت منیر)باخبر زرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب پاور شیئرنگ فارمولے پر عملدرآمد کرانے کیلئے صوبائی حکومت کوسیاسی طور پر مجبور کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔تخت لاہور میں حصہ داری کیلئےپیپلز پارٹی پنجاب نے ورکرز کو متحرک کرنے کیلئے رابطہ مہم شروع کردی ہے۔پہلے مرحلے میں ضلعی سطح پرپارٹی کو مضبوط کیلئے ورکرز کنونشن کرکے کارکنوں کو متحرک کیا جائے گا۔اس دوران صوبائی حکومت کی پالیسیوں کا پوسٹ مارٹم کرکے کارکنوں میں جوش وخروش پیدا کیا جائے گا۔مرکز میں پاور شیئرنگ ایشو پر دونوں پارٹیوں کی اعلی قیادت میں رابطوں اورساتھ چلنے پر اتفاق رائے کے باوجود شیخوپوہ ورکرز کنونشن میں صوبائی رہنماؤں کی تقاریر نے واضح کردیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی وفاق اور پنجاب میں الگ الگ موقف اپنانے جارہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید