• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرم، امن معاہدہ بحال، فریقین کو اسلحہ جمع کرانے کیلئے 15 فروری تک وقت دیدیا گیا

پشاور(نمائندہ جنگ ) وزیراعلی کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کرم امن معاہدہ بحال ہے 15فروری تک فریقین کو اسلحہ جمع کرنے کا وقت دیا گیا ہے 15 فروری تک اسلحہ بھی جمع کیا جائے گا اور بنکرز بھی مسمار کئے جائیں گے،بنکر کی مسماری اور اسلحہ جمع کرنے کےمعاہدے پرقائم ہیں ، حملہ کروانے کے مقصد امن معاہدہ خراب کرنا تھا حکومت اور اپوزیشن کے مابین مذاکرات میں تعطل ہے اور یہ مشکلات حکومت کی جانب سے ہیں حکومت تاخیری حربے استعمال کررہی ہے اور اپوزیشن کو مذاکرات کے نام پر الجھا رہی ہے تاکہ بات آگے نہ بڑھ سکے مگر ہم ان تاخیرحربوں سے واقف ہیں اب ہمارے قائدین کو اس حوالے سے فیصلہ کرنا ہے حکومت پی ٹی آئی کے قائدین اور کارکنان کے خلاف بےبنیاد مقدمات درج کئے ہیں ہم ان مقدمات کا سامنا کریں گے اور حکومت کو اس میں شرمندگی ہوگی ۔
اہم خبریں سے مزید