• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں VPN کے بڑھتے استعمال نے انٹرنیٹ کو مزید سست کر دیا

اسلام آباد (ساجد چوہدری )انٹرنیٹ میں خلل کے دوران پاکستان میں وی پی این کے کئی گنا بڑھتے استعمال نے انٹرنیٹ کو مزید سست کر دیا ، اس کا انکشاف پی ٹی اے کی حالیہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

 وی پی این ٹریفک کی وجہ سے بینڈوڈتھ میں اضافے سے غیرملکی زرمبادلہ کے نقصان کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

پی ٹی اے کی رپورٹ کے مطابق نٹرنیٹ سست روی سے نمٹنے کیلئے سب میرین کیبل کی گنجائش بڑھانے کی ضرورت ، وی پی اینز کےاستعمال سے ہر میگا بائٹس کا خرچ ایک ڈالر ہوتا ہے، 1 ٹی بی پی ایس کے اضافے سے ملک کو ہر منٹ تقریباً 10,000 ڈالر کا نقصان ہوتا ہے۔

 وی پی اینز کے ذریعے بینڈوڈتھ کا استعمال اگست میں 634جی بی پی ایس تک پہنچا، ستمبر 597جی بی پی ایس، اکتوبر میں 815 جی بی پی ایس تک پہنچ گیا، نومبر میں وی پی اینز کے ذریعے بینڈوتھ کا استعمال 378جی بی پی ایس ہو گیا ۔

 رپورٹ کے مطابق دسمبر میں انٹرنیٹ کی بہتری کے بعد یہ استعمال 437جی بی پی ایس رہا، وی پی این کا بڑھتا استعمال پاکستان کے انٹرنیٹ انفراسٹرکچر پر دباو ڈال رہا ہے۔

 وی پی اینز کے بڑھتے ہوئے استعمال سے مقامی سی ڈی اینز کو نظرانداز کیا جا رہا ہے، پاکستان میں 70فیصد انٹرنیٹ سی ڈی اینز کے ذریعے فراہم کیا جاتا ہے۔

 وی پی این سی ڈی اینز کو بائی پاس کرکے ٹریفک کو انٹرنیشنل سرور پر منتقل کردیتا ہے اور عالمی سب میرین کیبل پر انحصار بڑھا دیتا ہے جس کی صلاحیت کم ہے،انٹرنیٹ کی سست روی سے نمٹنے کے لیے سب میرین کیبل کی گنجائش کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

 انٹرنیٹ کی رفتار بہتر بنانے کیلئے مقامی روٹنگ سسٹمز کو بہتر بنانے کی فوری ضرورت ہے۔

اہم خبریں سے مزید