• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش، بینکوں کو شیخ حسینہ کی بھانجی برطانوی وزیر کیخلاف تحقیقات میں مدد کا حکم

ڈھاکہ (اے ایف پی)افسران نے گزشتہ روز بتایا کہ بنگلہ دیش کے منی لانڈرنگ کے تفتیش کاروں نے ملک کے بڑے بینکوں کو حکم دیا ہے کہ وہ بدعنوانی کے خلاف جاری تحقیقات میں شیخ حسینہ کی بھانجی برطانوی وزیر ٹیولپ صدیق سے متعلق رقومکی منتقلی کی تفصیلات فراہم کریں۔ٹیولپ صدیق بنگلہ دیشی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی بھانجی ہیں۔گزشتہ ماہ بنگلہ دیش کے قومی انسداد بدعنوانی کمیشن نے حسینہ واجد کے اہل خانہ کی جانب سے روس کی مالی اعانت سے لگنے والے نیوکلیئر پاور پلانٹ سے منسلک پانچ ارب ڈالر کی مبینہ خورد برد کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔مالی بے ضابطگیوں کی تفتیش کرنے والے بنگلہ دیش کے فنانشل انٹیلی جنس یونٹ (بی ایف آئی یو) کے دو عہدیداروں نےاس بات کی تصدیق کی کہ بنگلہ دیشی بینکوں کو ٹیولپ صدیق سے متعلق ہر طرح کا مالی ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید