• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، ایک ماہ کے دوران 63 بے گھر افراد کی لاشیں ملی ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں ایک ماہ کے دوران 63بے گھر افراد کی لاشیں ملی ہیں۔چھیپا فاؤنڈیشن کے ترجمان شاہد حسین کے مطابق رواں سال کے پہلے ہفتے میں 15بے گھر افراد کی لاشیں ملی ہیں جبکہ دسمبر میں 48افراد کی لاشیں ملی تھیں جن میں سے اکثریت بے گھر افراد کی ہیں۔ مختلف مقامات سے ملنے والی بیشتر لاشیں ناقابل شناخت تھیں، جن کی تدفین کی جاچکی ہے، جاں بحق ہونے والے زیادہ تر افراد نشے کے عادی ہیں۔ 38لاشوں میں سے چند کو ورثا لے گئے تھے جبکہ باقی کی تدفین کر دی گئی تھی۔ ان کاکہنا تھا کہ 25 لاشوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ سردی کی شدت میں اضافے سے بے گھر اور نشہ آور افراد زیادہ متاثر ہو رہے ہیں سردی بڑھنے سے نشے کے عادی بے گھر افراد کی زندگیوں کوخطرات لاحق ہوگئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید