• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

190 ملین پاؤنڈز کیس، نیب نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) نیب نے 190 ملین پاؤنڈز القادر ٹرسٹ ریفرنس میں اشتہاری ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرنے کیخلاف درخواستوں پر جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے نیب کی استدعا پر سماعت 15 جنوری تکملتوی کر دی۔ سماعت کے دوران درخواست گزاروں کی جانب سے فاروق ایچ نائیک ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر نیب نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی جس پر فاضل عدالت نے سماعت 15جنوری تک ملتوی کر دی۔
اہم خبریں سے مزید