• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنسی مارکیٹ: انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے تک مہنگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 5پیسےتک اور اوپن مارکیٹ میں 17پیسے تک بڑھ گئی، یورو کی قیمت میں 1.91 روپے اورپاؤنڈ کی قیمت میں 1.83 روپے تک کی کمی، بدھ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید5پیسے کے اضافے سے 278.50 روپے سے بڑھ کر 278.55روپے اور قیمت فروخت 2پیسے کے اضافے سے 278.70روپے سے بڑھ کر 278.72روپے ہو گئی ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 8پیسے کے اضافے سے 278.38روپے سے بڑھ کر 278.46روپے اور قیمت فروخت 17 پیسے کے اضافے سے 280.07روپے سے بڑھ کر 280.24روپے ہو گئی۔ یورو کی قیمت خرید 1.91 روپے کی کمی سے289.18روپے سے کم ہو کر 287.27روپے اور قیمت فروخت 1.55روپے کی کمی سے 291.66روپے سے کم ہو کر 290.11روپے ہو گئی ہے،رپورٹ کے مطابق برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 1.83روپے کی کمی سے 348.66روپے سے کم ہو کر346.83روپے اور قیمت فروخت 1.57 روپے کی کمی سے 351.64روپے سے کم ہو کر 350.07روپے پر آگئی۔
اہم خبریں سے مزید