• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں فیشن کے حوالے سے بہت ٹیلنٹ موجود ہے، محمود بھٹی

کراچی(ذیشان صدیقی،اسٹاف رپورٹر ) پیرس سے آئے بین الاقوامی شہرت کے حامل فیشن ڈیزانر محمود بھٹی نے کہاہے کہ پاکستان میں فیشن کے حوالے سے بہت ٹیلنٹ موجود ہے جسے پروموٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ وہ کراچی پریس کلب میں پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلٹس ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی ،سیکریٹری سہیل افضل، وسیع قریشی ،اطہرجاوید صوفی، رضوان صدیقی، ندیم عثمانی اورمحمد منصف ، و دیگر بھی موجود تھے ۔ محمو د بھٹی نے مزید کہا کہ ان کی زندگی کا بڑا مقصد پاکستان سے غربت کا خاتمہ کرنا ہے۔ اس حوالے سے ملک بھر میں وہ مختلف فلاحی اداروں کے قیام کے منصوبوں پر عمل کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھےدنیابھرمیں شناخت دلانے میں پاکستان میڈیا کا اہم کردار ہے ایک سوال کے جواب میں محمود بھٹی نے کہا کہ پاکستان میں انصاف کا مؤثر نظام نہ ہونے کی وجہ سے ہم دنیا بھر میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں اور سیز پاکستانی جو یہاں جائیداد یں بناتے ہیں ان پر قبضہ کرلیا جاتا ہے اور نظام انصاف اُن کی مدد نہیں کر پاتا، محمود بھٹی نے مزید کہا کہ پاکستان میں فیشن انڈسٹری بہت ترقی کرسکتی ہے ۔لیکن اس کے لئےکاپی رائیٹ ایکٹ پر سختی سے عمل درآمد کرانا ضروری ہے فیشن ڈیزائن چوری کرلئے جاتے ہیں۔ جن سے اُن کونقصان اٹھانا پڑتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید