انسٹاگرام پر جاری ہونے والی تصاویر میں شارُخ خان کو اُن کے بیٹے آریان خان کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے جنہیں 12 لاکھ سے زائد لائیکس بھی مل چکے ہیں۔
اداکاری کے ساتھ اپنی پہلی فلم کی ہدایت کاری کے ساتھ آریان خان اپنے ملبوسات کی برانڈ کی تشہیر میں بھی مصروف ہیں۔
اپنی برانڈ کو واضح طور پر دنیا کے سامنے لانے کے لیے آریان خان نے اپنے والد کو بھی اس شوٹ کا حصہ بنایا ہے۔
تصاویر دیکھنے والے یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ ایسا لگتا ہے کہ آریان خان کی جگہ کنگ خان ساری توجہ سمیٹنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
برانڈنگ کے حوالے سے انسٹاگرام پر جاری ہونے والی تصاویر پر کچھ فینز نے یہ بھی کہا ہے کہ دونوں باپ بیٹے ایک ساتھ بہت اچھے لگ رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹز کے مطابق اسٹار ڈم نامی ویب سیریز کی ہدایت کاری آریان خان نے کی ہے، جو 6 اقساط پر مشتمل ہو گی، تاہم اس کے ریلیز کی تاریخ کا اعلان سامنے نہیں آیا لیکن یہ بتایا جا رہا ہے کہ 2025 ء میں ہی ریلیز کیے جانے کا واضح امکان ہے۔