پروڈیوسر نکھیل دیویدی نے اعلان کیا ہے کہ فلم ’ناگن‘ اس سال بننے جارہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ فلم کا اسکرپٹ تیار ہے اور مرکزی کردار شردھا کپور نبھائیں گی۔
2020ء میں پروڈیوسر نکھیل دیویدی نے شردھا کپور کے ساتھ فلم ناگن بنانے کا اعلان کیا تھا، لیکن پھر ایک عرصے تک اس حوالے سے مکمل خاموشی رہی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اب ایک لمبے عرصے بعد اس فلم کے حوالے سے پروڈیوسر نکھیل دیویدی نے اعلان کیا ہے کہ یہ فلم آخر کار اسٹوڈیو کی طرف جارہی ہے۔
فلم کی دیگر کاسٹ کے حوالے سے فی الحال نام سامنے نہیں آئے ہیں۔