بھارتی نیوز چینل کے مالک سبھاش چندرا نے سشانت سنگھ کی موت کے معاملے میں شامل کرنے پر اداکارہ ریا چکرورتی سے معافی مانگ لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن کی جانب سے سشانتھ سنگھ راجپوت کی موت کا کیس بند ہونے کے بعد بھارتی چینل کے مالک سبھاش چندرا نے اداکارہ ریا چکرورتی سے سر عام معافی مانگی ہے۔
اپنے ایکس اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے اعتراف کیا کہ جون 2020ء میں غیر مناسب انداز میں بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے ریا چکرورتی کو عوام کی نگاہ میں ملزم ٹھہرانے کی کوشش کی۔
یاد رہے بھارتی ادارے سی بی آئی نے ایک ہفتے قبل اس بات کا اعلان کیا تھا کہ سشانت سنگھ راجپوت کی موت خودکشی کا نتیجہ تھی۔
تاہم انڈین بار ایسو سی ایشن کے صدر نلیش اوجھا نے کہا ہے کہ سی بی آئی کے اعلان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں جب تک عدالتی حکم نہ آجائے۔