• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگنا رناوت نے شریا گھوشال سے جذباتی فرمائش کردی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

 بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال سے فرمائش کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت جذباتی ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت نے مشہور میوزکل شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شریا گھوشال سے خصوصی فرمائش کی۔

کنگنا رناوت نے جذباتی انداز میں شریا گھوشال سے کہا کہ کیا وہ 2009ء میں اُن کی ریلیز ہونے والی فلم ’راز ‘کا مشہور گانا ’سونیو‘  یہاں پرفارم کرسکتی ہیں؟

اس پر شریا گھوشال نے کنگنا رناوت سے کہا کہ آپ کی فرمائش میرے لیے حکم کا درجہ رکھتی ہے اور پھر شریا گھوشال نے گانا سونیو گُن گنایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت ان دنوں اپنی آنے والی فلم  ایمرجنسی کی پروموشن میں مصروف ہیں اور اِس پروگرام میں انہوں نے اسی سلسلے میں شرکت کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ایمرجنسی 17 جنوری 2025ء کے دن بھارت میں ریلیز ہونے جارہی ہے۔

اس فلم میں کنگنا رناوت سابق بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کا کردار نبھا رہی ہیں، دیگر مرکزی کرداروں میں انوپم کھیر ،ملنڈ سونم شامل ہیں۔

فلم ایمرجنسی ایک تاریخی فلم ہے جس میں 1975ء میں بھارت میں لگنے والی ایمرجنسی کو موضوع بنایا گیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید