• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بومن ایرانی کی فلم ’مہتا بوائز‘ ایمازون پرائم پر کب ریلیز ہو گی؟ تاریخ سامنے آ گئی

بومن ایرانی کی ہدایت میں بننے والی فلم مہتا بوائز کا ایک منظر—تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
بومن ایرانی کی ہدایت میں بننے والی فلم مہتا بوائز کا ایک منظر—تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

معروف بھارتی اداکار بومن ایرانی کی ہدایت میں بننے والی پہلی فلم ’مہتا بوائز‘ کی او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمازون پرائم پر ریلیز کی تاریخ سامنے آ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بومن ایرانی کی ڈائریکشن میں بننے والی پہلی فلم مہتا بوائز 7 فروری کو ایمازون پرائم پر ریلیز ہو گی۔

یہ فلم باپ بیٹے کے تعلق پر مبنی ہے، جس کی کہانی بومن ایرانی اور آسکر ایوارڈ یافتہ الیگزینڈر ڈائنلریز نے تحریر کی ہے۔

فلم 2024ء میں شکاگو ایشین فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر فلم قرار پائی تھی، جو ایمازون پرائم پر اسٹریم ہونے جا رہی ہے تاکہ شائقین گھر میں اسے سکون سے دیکھ سکیں۔

فلم میں بومن ایرانی، اویناش تیواڑی، شریا چوہدری اور پُوجا سروپ اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

اپنی فلم کے حوالے سے بومن ایرانی نے کہا ہے کہ فلم کی ہدایت کاری کرنا میرے لیے جذبات کے لحاظ سے بڑا اور شاندار کام تھا، یہ ایسا ہی تھا جیسے والدین اپنے بچوں کی پرورش کر رہے ہوتے ہیں۔

یاد دلاتے چلیں اسی فلم میں مرکزی کردار کو خوبصورتی سے نبھانے کی وجہ سے بومن ایرانی کینیڈا میں ہونے والے ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید