کوئٹہ(خ ن)صوبائی وزیر بلدیات سردار کوہیار خان ڈومکی نے زہری میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم اس وقت تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے جب تک اس ظلم کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں نہ لایا جائے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اور حکومت متحد ہو کر ان چیلنجوں کا مقابلہ کریں گے اور ایک پرامن اور خوشحال بلوچستان کی تعمیر کا عمل جاری رکھیں گے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اور حکومت ایک ہیں اور کسی بھی قسم کے منفی عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔