کوئٹہ(خ ن)صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران نے زہری میں دہشت گردی کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتےہوئے کہاہے کہ واقعہ میں ملوث عناصر نے نہتے لوگوں پر بدمعاشی دکھانے کی کوشش کی ہے جوکسی صورت قبول نہیں دہشت گرد گروہ نے ہمیشہ نقصان ہمارے لوگوں کا کیا ہے نادرا اور لیویز،مقامی لوگوں کی مدد اور سہولیات کیلئےہیں میں دہشت گردوں کو یہ بتاناچاہتاہوں کہ آزادی اس طرح کے حربوں سے حاصل نہیں کی جاتی آزادی قلم اٹھانےاورکھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے سے ملتی ہے سردار کھیتران نے کہاکہ الحمدللہ ہم ایک آزاد ملک میں رہتے ہیں اور ہمیں اپنے ملک پر فخر ہے بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کیے جاتے ہیں اور بعد میں ان دہشتگردوں کے سہولت کار انھیں لاپتہ افراد کر کے قوم کو پریشان کرنے کی کوشش کرتے ہیں نقاب پوش جو تقریر کر رہا تھا اسے بتانا چاہتا ہوں کہ مرد اپنا چہرہ نہیں چھپاتے اور جو تم لوگ نوجوانوں کو ورغلانے کی ناکام کوشش کر رہے ہوتم کبھی اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔