• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن میں دھاندلی پر مزید خاموش تماشائی نہیں بن سکتے‘ جمعیت

کوئٹہ (پ ر )جمعیت ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد سیکرٹری جنرل حاجی بشیر احمد کاکڑ ،مولانا عبدالاحد محمد حسنی ، مولانا خدائے دوست ، مولانا محمد ایوب ، مولانا عبدالبصير ، حافظ مسعود احمد ، سیکرٹری اطلاعات حافظ عبدالغنی شہزاد، سیکرٹری مالیات حاجی صالح محمد حاجی ولی محمد بڑیچ حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ ،سالار مولوی سعداللہ آغا ، عبدالصمد حق یار ، حافظ سردار محمد نورزئی ، میر حفیظ الملک مینگل ، مفتی رشید احمد حقانی ، حاجی سعد اللہ ہنوی ، پیر زین الدین ، مولوی نقیب اللہ ملاخیل ، حاجی نعمت اللہ ملاخیل ، حاجی غازی کاکا بازئی ، حاجی عطاءمحمد شمشوزئی ، مولوی عبدالمنان اورمولوی شعیب جدون نے کہاہےکہ بی بی 45 کے مضحکہ خیز نتیجے نے بہت سی قوتوں کو بے نقاب کیاالیکشن میں ہونے والی دھاندلی کا حساب لے کر دم لیں گے جمعیت کی عوامی قوت کو بروئے کار لانے کا وقت آچکا ہے مزید ناانصافی پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتے قائدکی ہدایات کے منتظر ہیں رہنماؤںنے کہاکہ پی بی 45 میں بدترین اور شرمناک دھاندلی کے خلاف عوام نے کامیاب پہیہ جام اورہڑتال میں جمعیت کا ساتھ دے کر یہ ثابت کر دیا کہ عوام اپنے ووٹ کے تقدس پر کوئی سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیںہڑتال نہ صرف جمہوری حقوق کے تحفظ کی علامت ہے بلکہ یہ عوامی ریفرنڈم بھی ہے جس میں حلقے کے لوگوں نے دھاندلی کو یکسر مسترد کر دیاحکومت اور متعلقہ ادارے عوامی فیصلے کا احترام کریں اور شفاف تحقیقات کر کے انصاف کو یقینی بنائیںرہنماؤں نے واضح کیا کہ جمعیت آئندہ بھی عوامی حقوق کی حفاظت کے لیے میدان میں موجود رہے گی اور کسی کو عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
کوئٹہ سے مزید